نیب لاہور کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

اپریل اور مئی میں 29ملین سے زائد رقم ریکور ،19مختلف کیسز میں 23 افراد کو گرفتار کیا

بدھ 24 مئی 2017 15:10

نیب لاہور کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، اپریل اور مئی کے دوران 29ملین سے زائد رقم ریکور کی جبکہ 19مختلف کیسز میں 23 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کو 8ملین، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 8.8ملین، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2.25ملین، میپکو کو 1.1ملین، جے ایس بنک کو 4.8ملین، بنک آف پنجاب کو 9.3ملین اور نادرا کو 60لاکھ روپے واپس کیے گئے جبکہ 19مختلف کیسز میں 23ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے دو مختلف کیسز میں سابق وائس چیئرمین چودھری محمد علی، سابق سیکرٹری جنید احمد، چودھری محمد عمران اور چودھری ایاز کو گرفتار کیا گیا، حالی موٹرز کیس میں شفیق حالی، ٹویوٹا گارڈن موٹرز کیس میں جہانزیب شاہ اور ڈبل شاہ کیس میں محمد اکرم کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :