سانحہ پشاور میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ،آئی ایس پی آر

بدھ 24 مئی 2017 14:26

سانحہ پشاور میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ،آئی ایس پی آر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء):۔ پاکستانی فوج نے بروزبدھ دودہشت گردوں کو پھانسی دے دی۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں دہشت گردوں عطاءاللہ اور تاج محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبا ن پاکستان سے تھا۔

(جاری ہے)

ان دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ یہ دہشت گرد سانحہ پشاور کے حملے میں ملوث تھے ۔ علاوہ ازیں ان پر سکیورٹی اداروں پر حملے کا الزام بھی عائد تھا ۔ان دونوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔