کلبھوشن یادیو کو ایران سے پکڑا گیا ، بھارتی میڈیا نے پاکستانی سابق فوجی اہلکار کے نام سے گھناؤنا الزام لگادیا

بدھ 24 مئی 2017 14:15

کلبھوشن یادیو کو ایران سے پکڑا گیا ، بھارتی میڈیا نے پاکستانی سابق ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء):۔ بھارتی میڈیا نے سابق آئی ایس آئی کے اہلکار کے نام سے جھوٹا بیان داغ دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی کے اہلکارنے ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن سنگھ کو ایران سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سابق ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیوکے معاملے پر بھارت ڈوب رہا ہے۔ بھارت اس طرح کی حرکات کرکے تنکے کا سہارا لے رہا ہے ۔ بھارتی اخبار کو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرا عہدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ کلبھوش یادیو کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیاگیاتھا۔