مسلم لیگ (ق) نے پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں10ہزارسے زائد نرسوں کی کمی پر تحریک التوائے کار جمع کروادی

بیڈز پر ایک اور فی وینٹیلیٹر2نرس کی تعداد کی بجائے پورے آئی یو سی میں ایک نرس سے کام چلایا جارہا ہے‘خدیجہ فاروقی

بدھ 24 مئی 2017 14:21

مسلم لیگ (ق) نے پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں10ہزارسے زائد نرسوں کی کمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب میں 10ہزار سے زائد نرسوں کی کمی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ 10بیڈز پر ایک اور فی وینٹیلیٹر2نرس کی تعداد کی بجائے پورے آئی یو سی میں ایک نرس سے کام چلایا جارہا ہے اور ایمرجنسی میں ایک سٹاف نرس کو 100سے زائد مریضوں کو دیکھنا پڑتا ہے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کو علاج معالجہ میںسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انکی مناسب دیکھ بھال ناممکن ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں اورمختلف شہروں میں صحت کارڈجاری کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے تو کرتی ہے لیکن غیر ذمہ داری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سٹاف نرسوں کی کمی کو پورا نہیں کیا جارہا انہوںنے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے مطاب 10بیڈز پر 1جبکہ 1وینٹی لیٹر پر 2نرسوں کو خدمات سرانجام دینی چاہیے مگر عملی طورپر صورتحال کچھ اور ہی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو بتایا جائے کہ پنجاب بھر میںسرکاری ہسپتالوں میں10ہزارنرسوں کی کمی کو کب پورا کیا جائے گا اور اس کی راہ میں کون سی رکاوٹیں حائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :