پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر سستے رمضان و ماڈل بازار لگائے جائیں گے‘ منشاء اللہ بٹ

ماہ رمضان میں اشیاء خورونوش، اجناس وپھل وغیرہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، معیار اور ناپ تول پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

بدھ 24 مئی 2017 14:21

پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر سستے رمضان و ماڈل بازار لگائے جائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے صوبے بھر میںرمضان بازار وں اور ماڈل بازار وں کا جال بچھایا جائے گا، ان رمضان بازار وں عوام روز مرہ ضروریات کی تمام اشیاء صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خرید سکیں گے ، ماہ رمضان میں خاص طور پر استعمال ہونیوالی اجناس وپھل وغیرہ کی دستیابی سوفیصد یقینی بنائی جائے گی ۔

انہوں نے مختلف بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے فوری طورپر صوبہ بھر میں موجود اجناس کی سٹوریج چیک کریںاور گزشتہ سالوں میں ماہ رمضان کے دوران ان اشیائے ضروریہ کے استعمال کے اعدادوشمارچیک کریںاورسٹاک کم ہونے کی صورت میں متعلقہ درآمد کنندگان سے فوری رابطہ کرکے ا شیاء کی صوبہ میں وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کا سلسلہ صرف رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں تک ہی محدود نہیں رکھاجائے گا بلکہ کم آمدنی والے افرا د کے علاقوں میں ٹرکوں کے ذریعے ان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا رمضان بازاروںمیں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کاپورا خیال رکھا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام محکموں کے افسران پر مشتمل اینٹی ہورڈنگ کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لائیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز ، مئیرز، چیئرمین ضلع کونسل اپنے علاقوں کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکررمضان میٹنگ کریں۔ اور ماہ رمضان کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیںاورایک ٹیم کی طرح کام کرنے کے پابند ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :