بنوں میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کا سپر وائزر جاں بحق ،ْحملہ آور فرار

بدھ 24 مئی 2017 14:21

بنوں میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کا سپر وائزر جاں بحق ،ْحملہ آور فرار
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) نوں کے علاقے قرم گڑھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سپر وائزر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قرم گڑھی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم کے سپر وائزر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ْحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق پولیو ٹیم کے سپر وائزر کو موبائل شاپ پر نشانہ بنایا گیا تاہم اسکی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی اور ملزمان کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔