خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بحران سے متاثرہ شہریوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے موضوع پر مذاکرہ کل ہو گا

بدھ 24 مئی 2017 14:21

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بحران سے متاثرہ شہریوں کو معاوضوں کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بحران سے متاثرہ شہریوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے موضوع پر مذاکرہ کل جمعرات کو ہو گا۔

(جاری ہے)

مذاکرے کا اہتمام یو ایس ایڈ کے خیبر پختونخوا گورننس پراجیکٹ اور انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز نے مشترک طور پر کیا جس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ یو ایس ایڈ پاکستان کے عدنان شیر، انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے ریسرچ فیلو احمد علی زیر بحث موضوع پر پریذینٹیشن دیںگے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل عامر آفاق اور یو ایس ایڈ پاکستان کے چیف آف پارٹی خیبر پختونخوا گورننس پراجیکٹ جاوید حسن خطاب کریں گے