مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی کا شنکر کیمپس 6ہفتے بعد کھول دیا گیا

یونیورسٹی میں باہرسے آنے والے افراد کے اسلحہ لانے کی صورت میں جیل بھیج دیا جائے گا

بدھ 24 مئی 2017 14:19

مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی کا شنکر کیمپس 6ہفتے بعد کھول دیا گیا
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) مشال خان کے قتل کے بعد بند کی گئی مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی کا شنکر کیمپس 6ہفتے بعد کھول دیا گیا۔مردان میں مشال خان قتل کیس کے بعد بند کی جانے والی عبد الولی خان یونیورسٹی کا شنکر کیمپس 6ہفتے بعد کھولا گیا ،ْ یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس (آج) جمعرات کو کھولا جائے گا۔یونیورسٹی میں سیکیورٹی کیلئے خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈی ایس پی رورل کامران خان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کے مطابق سیکیورٹی یونیورسٹی انتظامیہ سے لے لی گئی ہے اوراب سیکیورٹی کی ساری ذمہ داری پولیس فورس کے پاس ہے۔یونیورسٹی میں 70پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی اور اسلحہ پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے تاہم فیکلٹی ممبرز اور تدریسی عملے کا اسلحہ پولیس جمع کریگی ،ْ طلباء کے پاس اسلحہ کی صورت میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ یونیورسٹی میں باہرسے آنے والے افراد کے اسلحہ لانے کی صورت میں انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :