مسلم لیگ (ن) پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے ،ْسچ چھپانے کی ناکام کوشش نہ کریں ،ْ نعیم الحق

عمران خان کی منی ٹریل عدالت میں موجود ہیں، احتساب کروانے کیلئے مکمل تیار ہیں ،ْترجمان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 14:19

مسلم لیگ (ن) پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے ،ْسچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے ،ْسچ چھپانے کی ناکام کوشش نہ کریں ،ْ عمران خان کی منی ٹریل عدالت میں موجود ہیں، احتساب کروانے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے ،ْیہ مکمل طور پر جھوٹ بول رہے ہیں ان کا حشر عبرتناک ہوگا۔

(ن) لیگ والے سچ چھپانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور اقتدار کرپشن سے بھرپور ہے ،ْروزانہ 7 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی کو جھوٹا الزام لگانے پر لیگل نوٹس بھیج رہاہوں ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ جاری کی جائے ،ْرپورٹ پر ہمارا موقف غلط ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران خان کی منی ٹریل عدالت میں موجود ہیں تاہم احتساب کروانے کیلئے مکمل تیار ہیں۔