Live Updates

عمران خان کے تمام جھوٹ پکڑے جارہے ہیں ،ْ تحریک انصاف کو پکڑ پکڑ کر احتساب کیلئے لائینگے ،ْ مسلم لیگ (ن)

خان صاحب بہادر بنیں ،ْ عورتوں کے پیچھے نہ چھپیں ،ْآپ کے پاس نہ بنی گالہ اورنہ فلیٹ کا حساب ہے ،ْ کونسی گدھا سروس پر عمران خان نے جمائما کو رقم بھیجی ،ْ خان صاحب قطری خط حرام اور عجمی خط حلال ہے ،ْ آپ کی آف شور کمپنیاں حلال اور دوسروں کی حرام ،ْ ہم آپ کی منی ٹریل لے کررہیں گے ،ْدانیال عزیز ،ْ طلال چوہدری

بدھ 24 مئی 2017 14:19

عمران خان کے تمام جھوٹ پکڑے جارہے ہیں ،ْ تحریک انصاف کو پکڑ پکڑ کر احتساب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام جھوٹ پکڑے جارہے ہیں ،ْ تحریک انصاف کو پکڑ پکڑ کر احتساب کیلئے لائینگے ،ْ خان صاحب بہادر بنیں ،ْ عورتوں کے پیچھے نہ چھپیں ،ْآپ کے پاس نہ بنی گالہ اورنہ فلیٹ کا حساب ہے ،ْ کونسی گدھا سروس پر عمران خان نے جمائما کو رقم بھیجی ،ْ خان صاحب قطری خط حرام اور عجمی خط حلال ہے ،ْ آپ کی آف شور کمپنیاں حلال اور دوسروں کی حرام ،ْ ہم آپ کی منی ٹریل لے کررہیں گے ۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہمیشہ کہتے رہے اپنا احتساب کرانے کیلئے تیار ہوں اوریہ تاثر دیتے تھے کہ ان کے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے مگر عمران خان الیکشن کمیشن میں بھی پھنسا ہوا ہے اور یہاں سے بھی بھاگے ہوئے ہیں جبکہ ان سے پاناما پر کوئی چیز ثابت نہیں ہو سکی کیونکہ پاناماپیپرز میں نوازشریف کا نام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دن رات انکو بخار چڑھا ہوا تھا مریم ،مریم ،مریم مگر آرڈر میں انکا نام تک نہیں آیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں جو سٹیٹمنٹ جمع کرائی تھی اس میں بیان بالکل اور ہے اور منی ٹریل میں جواب مختلف ہے۔ہم نے کہا تھا کہ جمائنہ خان کی بینک سٹیٹمنٹ دیں جس میں انہوں نے راشد خان کو پیسے بھیجے ہیں مگر نہیں وہ نہیں دی گئی ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو بھی کہا کہ اپنی بینک سٹیٹمنٹ دیں مگر نہیں وہ بھی نہیں آئی اور نہ ہی فلیٹ بکنے کے بعد بقایا پیسوں کے بارے میں بتایا گیا انہوںنے کہاکہ میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ انکا اصل چہرہ دکھائیں گے اور اب وہ دن آگئے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف سند یافتہ چوروں کی جماعت ہے ،ْکرپشن ختم کرنے کے دعوے کرنیوالوں نے احتساب کمیشن کو بند کردیا ہے۔ کے پی کے میں احتساب بیورو کو تالے لگ گئے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے دوران ملکی اداروں پر حملوں کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مزید جھوٹ سامنے آرہے ہیں ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) احتساب پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ،عمران خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کو پاناما پیپرز میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ خان صاحب اپنا اکائونٹ نمبربتائیں کہ کس اکائونٹ سے جمائمہ کوپیسے گئے ،ْآپ کے پاس نہ بنی گالہ اورنہ فلیٹ کا حساب ہے اور کونسی گدھا سروس پر عمران خان نے جمائما کو رقم بھیجی۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب کبھی آپ اپنی بہنوں کوآگے کردیتے ہیں اورکبھی جمائماکو۔ طلال چوہدری نے کہاکہ خان صاحب بہادربنیں،عورتوں کے پیچھے نہ چھپیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی منی ٹریل میں ان کا اورجمائمہ کا بینک سٹیٹمنٹ نہیں ہے ،ْخان صاحب آپ کی آف شور کمپنیاں حلال اور دوسروں کی حرام ہیں ،ْ ہم آپ کی منی ٹریل لے کررہیں گے ، ہمارا قطری خط حرام اورآپ کا عجمی خط حلال اور بتائیں کہ یہ ارشد خان کون ہے اور کس کا رشتہ دار ہی عمران خان نے منی ٹریل نہیں جھوٹ کی ٹریل دی اور خان صاحب آپ کوکہا تھا نہ کریں کیونکہ لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے تین نسلوں سے لیکر بجلی کے بلوں کا حساب دیا ،ْنواز شریف نے گزشتہ 50 سالوں کا حساب دیا اور عمران خان آپ تو 5 سال کا حساب نہیں دے پارہے ،مگر ہم آپ سے منی ٹریل لیکر رہیں خان صاحب کا بیانیہ ہے کہ ان کے علاوہ تمام لوگ چور اور کرپٹ ہیں اور خود کو نیک ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات