ڈسٹرکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خود کشی معاملہ ،ْ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت چار اہلکا معطل

معطل ملازمین میں اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل سعید منیر، ہیڈ وارڈر محمد طیب، پٹرولنگ اہلکارگل محمد اور بارک نمبر 6 کے انچارج شامل

بدھ 24 مئی 2017 14:19

ڈسٹرکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خود کشی معاملہ ،ْ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) ڈسڑکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خودکشی کے معاملے پر اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل سعید منیر سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان ڈسڑکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خودکشی کا معاملہ کے بعد کیس کے تفتیشی افیسر نے ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جیل افسر سمیت 4 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے ،ْمعطل کیے گئے ملازمین میں اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل سعید منیر، ہیڈ وارڈر محمد طیب، پٹرولنگ اہلکارگل محمد اور بارک نمبر 6 کے انچارج شامل ہیں۔

دوسری جانب کیس سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوادی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سعید احمد پر لگا کٹ گہرا ہونے کے باعث کافی حد تک خون بہہ چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :