گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ ایکسائز کے 10شہریوں کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل

بدھ 24 مئی 2017 14:19

گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ ایکسائز کے 10شہریوں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)لاہورہائیکورٹ نے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کیخلاف دائر درخواست پر محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے 10شہریوں کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردیئے، درخواست گزار شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس ادا کررہے ہیں اب لگژری ٹیکس کے نوٹسز بھجوا ئے جا رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ،درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت اس حوالے سے پہلے ہی لگژری ٹیکس کی وصولی سے روک چکی ہے ، عدالت نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں عمل درآمد کا حکم دے دیا ۔