لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی کیخلاف درخواست پر سماعت 22جون تک ملتوی

بدھ 24 مئی 2017 14:19

لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی کیخلاف درخواست پر سماعت 22جون ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ نے لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے عدالتی حکم کے باوجود کٹوتی کیخلاف دائر درخواست پر مزید کارروائی 22جون تک ملتوی کردی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی سماعت کے موقع پر اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جواب جمع داخل کروایا گیا ، جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لیکچرار زکے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی نہیں کی جا رہی ہے، درخواست گزار لیکچرارز کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی سے روک دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی کی جارہی ہے ،عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی بائیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :