لاہورہائیکورٹ میںسی سی پی اوکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 24 مئی 2017 14:19

لاہورہائیکورٹ میںسی سی پی اوکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ میں پولیس سب انسپکٹر نے سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، یہ درخواست سب انسپکٹر اسلم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی پی او لاہونے بغیر موقف سنے اسے جبری ریٹائر کردیا جبکہ عدالت نے سی سی پی او کو موقف سن کر درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دیا تھا،تاہم عدالتی حکم کے باوجود سی سی پی او نے جبری ریٹائر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ نہیں کیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سی سی پی او کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :