ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست پرسول ایوی ایشن کے سینئر افسر کی طلبی

بدھ 24 مئی 2017 14:19

ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف درخواست پرسول ایوی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کیخلاف دائر درخواست پرسول ایوی ایشن کے سینئر افسر کو 29مئی کو طلب کر لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ ائیرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیا عائد ہے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ معلومات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،میڈیا کو کوریج سے روکنا آزادی صحافت پر پابندی کے مترادف ہے، درخواست گزار نے کہا کہ ایئر پورٹ پر پابندی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انتظا میہ نے میڈیا پر ائیر پورٹ کی کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے،ایئر پورٹ پر کوریج کیلئے ہر بار اجازت لینا پڑتی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ائیر پورٹ پر میڈیا کوریج کی پا بندی کو کالعدم قرار دے ۔