قندیل بلوچ قتل کیس ،پنجاب پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری وکیل پر تشدد کیخلاف ہڑتال کی کال دیدی

بدھ 24 مئی 2017 14:07

قندیل بلوچ قتل کیس ،پنجاب پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری وکیل پر ..
ملتان/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں سرکاری وکیل پر تشدد کے واقعہ کیخلاف پنجاب پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی۔ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے موقف اپنایا کہ ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں سرکاری وکیل انصر یاسین پر مفتی عبدالقوی کے مریدین نے تشدد کیا۔

(جاری ہے)

انصر یاسین کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں شہادت پر جرح کرنے پر منع کیا گیا۔نامزد ملزم کی طرف سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پولیس اگر تحفظ فراہم نہ کرسکی تو کیس کی پیروی نہیں کروں گا ۔ پنجاب پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کیا جائے اورمقدمہ درج نہ کرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :