پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاور سیکٹر کمپنیوں کی تنظیمی صورتحال پر وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا

کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انجینئرز کی تقرری کی جائے،آئی ٹی ‘ مالیاتی امور کے ماہر کو بھی شامل کیا جائے‘ مطالبہ

بدھ 24 مئی 2017 14:07

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاور سیکٹر کمپنیوں کی تنظیمی صورتحال پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاور سیکٹر کمپنیوں کی تنظیمی صورتِ حال پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو خط ارسال کردیا ۔متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نا اہل اور بے اختیار ہیں ۔جینکوز، ڈِسکوز اور سی پی پی اے کی تشکیل سے صرف اختیار سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کو منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے علاوہ کسی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں انجینئرز کو تعینات نہیں کیا گیا۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری واٹر اینڈ پاور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بغیر پاور کمپنیز کے سربراہ کا تقرر رکرتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ بی او ڈیز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انجینئرز کی تقرری کی جائے،بی او ڈیز میں آئی ٹی اور مالیاتی امور کے ماہر کو بھی شامل کیا جائے۔انرجی کمپنیوں کے سربراہان کی تقرری کا اختیار بی اوڈیز کو منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :