کوئٹہ اور قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک تخریب کار ہلاک ،دوسرا زخمی حالت میں گرفتار،3 سکیورٹی اہلکار زخمی

بدھ 24 مئی 2017 13:52

کوئٹہ اور قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ایک تخریب کار ہلاک ،دوسرا ..
کوئٹہ۔24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) قلات اور کوئٹہ میں حساس اداروں کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ تخریب کار ہلاک ،تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا،پولیس کے مطابق قلات کے علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب خفیہ اداروں کی اطلاع پر ایک کمپائونڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ تخریب کار موقع پر ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیاگیا ،دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ مغربی بائی پاس پر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مبینہ تخریب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :