پاکستانی نژاد کینڈین شہری سبرینا رحمان کے لئے کینیڈا کی اعلی ترین ماہر تعلیم کا اعزاز

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خصوصی تقریب میں’’ پی ایم اے ایکسیلنس ان ایجوکیشن ایوارڈ 2017 ء‘‘دیا

بدھ 24 مئی 2017 13:52

پاکستانی نژاد کینڈین شہری سبرینا رحمان کے لئے کینیڈا کی اعلی ترین ماہر ..
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستانی نژاد کینڈین شہری سبرینا رحمان کو کینیڈا کی اعلی ترین ماہر تعلیم کا اعزاز دیاگیا ہے۔سبرینا کا شمار کینیڈا کے پانچ بہترین ماہر تعلیم میں کرتے ہوئے ان کو’’ پرائم منسٹر ایوارڈ برائے ایکسیلنس ان ایجوکیشن‘‘سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک ٖفضائیہ کے سابق سکوارڈن لیڈر( ریٹائرڈ)خالد رحمان کی صاحبزادی کو اوٹاوا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پی ایم اے ایکسیلنس ان ایجوکیشن ایوارڈ 2017 ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دیا۔

پی ایم اے ایکسیلنس ان ایجوکیشن ایوارڈ ہر سال کینیڈا کے بہترین اور جدت کے حامل با صلاحیت ایجوکیٹرز کو دیا جاتا ہے۔سبرینا نے انجینئیرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے تاہم وہ تعلیمی پروگرام ایس ٹی ای ایم ’سٹم‘ کی بانی اور لٹل سکلالرز مونٹسوری کی کریکلم ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر ہیں۔

متعلقہ عنوان :