امریکی خاتون اول نے روم پہنچ کر بھی امریکی صدر کو شرمندہ کر دیا

روم پہنچنے پر بھی امریکی خاتون اول کا امریکی صدر کا ہاتھ تھامنے سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 13:21

امریکی خاتون اول نے روم پہنچ کر بھی امریکی صدر کو شرمندہ کر دیا
روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں کچھ دن قیام کے بعد انہوں نے اسرائیل کا رُخ کیا۔ اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامنا چاہتے تھے لیکن ریڈ کارپٹ پر ان کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔

جسے پوری دنیا نے دیکھا۔

(جاری ہے)

بات یہاں ہی ختم نہیں ہوئی! روم پہنچنے پر بھی ملینیا ٹرمپ نے اپنے شوہر اور امریکی صدر کے ساتھ یہی سلوک کیا۔ تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا گیا کہ روم پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی امریکی صدر نے اپنا ہاتھ اپنی اہلیہ کی طرف بڑھایا لیکن ملینیا نے ایک مرتبہ پھر ان کا ہاتھ تھامنے سے انکار کر دیا اور پچھلی بار کی طرح اس بار بھی یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں مقید ہو گیا اور دنیا بھر نے دیکھا ۔ خاتون اول کا ایسا رویہ دنیا بھر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے اور مختلف فورمز پر خاتون اول کے اس رویے پر بات بھی کی جا رہی ہے۔