ملتان، ڈسٹرکٹ جیل میں زیرحراست ملزم کی اقدام خودکشی کے معاملے پر 4 اہلکار معطل

بدھ 24 مئی 2017 13:47

ملتان، ڈسٹرکٹ جیل میں زیرحراست ملزم کی اقدام خودکشی کے معاملے پر 4 اہلکار ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) ڈسڑکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خودکشی کے معاملے پر اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل سعید منیر سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان ڈسڑکٹ جیل میں نیب کے زیر حراست ملزم کی مبینہ اقدام خودکشی کا معاملہ کے بعد کیس کے تفتیشی افیسر نے ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جیل افسر سمیت 4 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے ملازمین میں اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل سعید منیر، ہیڈ وارڈر محمد طیب، پٹرولنگ اہلکارگل محمد اور بارک نمبر 6 کے انچارج شامل ہیں۔دوسری جانب کیس سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوادی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سعید احمد پر لگا کٹ گہرا ہونے کے باعث کافی حد تک خون بہہ چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :