Live Updates

(ن) لیگ روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے،ترجمان تحریک انصاف

حکومتی ارکان عمران خان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ‘ حکومت کے کارندے عمران خان کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں ‘ ہمارے آدمی کو خریدنے کے لئے 80 لاکھ روپے بھیجے گئے ‘ نیوز لیکس میں نواز شریف خود ملوث تھے ‘ نیوز لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے ‘ (ن) لیگ قوم سے جھوٹ بول رہی ہے ‘ راہ راست پر آ جائے ‘ (ن) لیگ کے پاس صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 24 مئی 2017 13:44

(ن) لیگ روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے،ترجمان تحریک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان عمران خان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ‘ حکومت کے کارندے عمران خان کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں ‘ (ن) لیگ روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے ‘ ہمارے آدمی کو خریدنے کے لئے 80 لاکھ روپے بھیجے گئے ‘ نیوز لیکس میں نواز شریف خود ملوث تھے ‘ نیوز لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے ‘ (ن) لیگ قوم سے جھوٹ بول رہی ہے ‘ راہ راست پر آ جائے ‘ (ن) لیگ کے پاس صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ غلیظ زبان کا استعمال (ن) لیگ کا معمول بن گیا ہے۔ حکومت کے کارندے عمران خان کے خلاف غلیظ باتیں کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی ابتداء نواز شریف سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نیوز لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے۔ نیوز لیکس میں نواز شریف خود ملوث تھے۔ نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔

راہ راست پر آ جائے۔ عمران خان پر الزامات کی تمام تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔ عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شبہ نہیں کر سکتا۔ (ن) لیگ والے روزانہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے آدمی کو خریدنے کیلئے 80 لاکھ روپے بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس صرف گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔ حکومتی ارکان عمران خان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں۔ ہم نے کبھی نواز شریف کی ذات پر حملے نہیں کئے۔ روزانہ 7 ارب کا قرض لے کر معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ عمران خان نے اپنے وکیل کو لیگل نوٹسز کا منہ توڑ جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات