پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہاہے، وزیراعظم

بدھ 24 مئی 2017 13:43

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہاہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہاہے،پاکستان مثبت پالیسیوں کی بدولت ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہاہے، ملکی موجودہ پیداوار کی شرح نمو 5اعشاریہ 3فیصد ہے، پاکستان میں بینکنگ کے شعبے کی نمایاں ترقی ہے ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو دنیا کی پانچویں بہترین مارکیٹ قرار دیا جارہا ہے، سٹینڈڈر چارٹر ڈ بینک کا نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا عزم قابل تعریف ہے۔

بدھ کو سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیئرمین ہوزے ونالز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان میں پرانے اور بڑے عالمی نیٹ ورک میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا نئی ٹیکنالوجی متعارف کرنے کا عزم قابل تعریف ہے ۔انھوں نے کہا کہ بینک کی پاکستان میں اسلامک بینکنگ اور جدید مالیاتی مصنوعات بھی قابل تعریف ہیں۔

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کوسازگار ماحول کررہاہے۔پاکستان میں بینکنگ کے شعبے کی نمایاں ترقی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مثبت پالیسوں کی بدولت اُبھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہاہے۔پاکستان کی سٹارک مارکیٹ کو دنیا کی پانچویںبہترین مارکیٹ قرار دیا جارہاہے۔ملکی موجودہ پیداوار کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصدہے۔