غریب عوام کو رمضان پیکیج کی پہلی قسط موصول،ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ
گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ،ایس ایس جی سی کی وجہ سے ایل پی جی کی سپلائی چین ٹوٹ گئی ․کمپنی کی جانب سے ایک ہفتہ میں 11900میٹرک ٹن کے 2جہازوں کو خالی کرنے سے انکار سے سرکاری خزانے کو4 کروڑ کا نقصان ہوا ‘عرفان کھوکھر
بدھ 24 مئی 2017 13:40
(جاری ہے)
ایل پی جی کا ایک جہاز(LPG MARIA III)6700 میٹرک ٹن ایل پی جی لئے واپس چلا گیا اور دوسرا جہاز گزشتہ 10دن سے 5200میٹرک ٹن لئے کھڑا ہے جسے ایس ایس جی سی کے افسران نے خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عموماً ایل پی جی کی ڈیمانڈ3000سے 3500میٹرک ٹن فی ماہ رہتی ہے لیکن یہ ڈیمانڈ رمضان میں 7000میٹرک ٹن سے کراس کر جائے گی۔ اس سرکاری کمپنی نے درآمدی گیس میں قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافہ کیا۔ حکومت نے ماضی میں ایسی پالیسیاں اپنائی ہیں کہ آج گیس عام میسر ہے لیکن یہ کمپنی حکومت کے خلاف سازش کر کے بدنام کرنے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 19مئی 2017ء کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان، نیب اور ایف آئی اے سے گزارش کی گئی تھی کہ اس سرکاری کمپنی کی سرگرمیوں پر غور کیا جائے۔ وزارت پٹرولیم کی 4سال کی محنت پر پانی پھیر کر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں گیس کی قلت پیدا کرکے قیمت بڑھانے سے حکومت کی بدنامی کا سبب بننے والی اس کمپنی کو اگر نہ روکا گیا تو یہ قیمت آنے والے دنوں میں حد سے زیادہ تجاوز کر جائے گی جس کے باعث عوام کو سستی گیس میسر نہ رہے گی۔اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 75روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 850روپے ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 80روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 910روپے ،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر 100روپے فی کلواور گھریلو سلنڈر 1150روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 105روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1210روپے ،گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،110روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1270روپے کا ہو گیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.