کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ،ْپاکستانی ہائی کمشنر

دہشت گردی ایک مسئلہ ہے جس پر پاکستان کو بھی تحفظات ہیں ،ْ کشمیر تمام مسائل کی جڑ ہے ،ْ عبد الباسط کا انٹرویو

بدھ 24 مئی 2017 13:40

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس قسم کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مسئلہ ہے جس پر پاکستان کو بھی تحفظات ہیں تاہم کشمیر تمام مسائل کی جڑ ہے اور پاکستان راہ فرار اختیار نہیں کر رہا بلکہ بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ،ْ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن طریقے اوردوطرفہ بات چیت سے حل کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :