پاکستان اور امریکا کو دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے قریبی تعاون کی ضرورت ہے ،ْ اعزاز چوہدری

سرد جنگ اور نائن الیون کے واقعات کے بعد تعلقات میں اتار چڑھائو آیا ،ْ خود مختار ‘مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے ،ْ پاکستانی سفیر

بدھ 24 مئی 2017 13:38

پاکستان اور امریکا کو دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان میں پائیدار ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے قریبی تعاون کی ضرورت ہے ،ْ سرد جنگ اور نائن الیون کے واقعات کے بعد تعلقات میں اتار چڑھائو آیا ،ْ خود مختار ‘مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔

یہاںیونیورسٹی آف سینٹ تھامس کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز اور رائس یونیورسٹی کے بیکرز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی سے خطاب میں انہوں نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خود مختار ‘مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی مثبت صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کامیاب سکیورٹی آپریشنز اور بڑھتے ہوئے اقتصادی مواقع سے آگاہ کیا اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی معاشی درجہ بندی کے اداروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں اضافے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 7 عشروں کے عرصے پر محیط ہیں اور انہیں اپنے تعلقات مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت ‘ صنعت ‘ تعلیم ‘ توانائی ‘ تجارت ‘ سرمایہ کاری اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرد جنگ اور نائن الیون کے واقعات کے بعد تعلقات میں اتار چڑھائو آیا تاہم دونوں ممالک نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے جب بھی ملکر کام کیا وہ زیادہ کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر سوال و جواب کا بھی دور ہوا جس میں پاکستانی سفیر نے افغانستان میں امن اور بھارت اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء ‘ فیکلٹی کے ارکان ‘ میڈیا کے نمائندوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :