ملکی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، حکومت نے ایجوکیشن میں اصلاحات اور تبدیلیاں کیں ہیں، سردار یوسف

بدھ 24 مئی 2017 13:37

ملکی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، حکومت نے ایجوکیشن میں اصلاحات ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، موجودہ حکومت نے ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات اور تبدیلیاں لائی ہے، قرآنی تعلیم کو میٹرک تک لازمی قرار دیا گیا ہے، غریب اور نادار لوگوں کے بچوں کو اسلامی مدرسہ کی بجائے تمام سکولوں میں تعلیم دینے کا بندوبست ہو چکا ہے، دینی مدارس کو سکول سسٹم میں ضم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ میرا میرپور ایبٹ آباد میں جامع مسجد ابراہیم الخیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام رازی خان جدون آف میرپور، پروفیسر بابر خان جدون آف کاکول اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیا۔ پروگرام میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ پہلی بار پاکستان میں نماز اور اذان کا وقت مقرر کیا گیا ہے، دوسری بار ہم عید بھی پورے پاکستان میں ایک دن منا رہے ہیں، غریب اور امیر کے بچوں کو یکساں تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بچوں کو سکالر شپ کے ذریعہ بیرونی ممالک بھیجا جائے گا۔