صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے پی کی50- کیلئے 29 کروڑ روپے کی حتمی منظوری دیدی

بدھ 24 مئی 2017 13:37

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے پی کی50- کیلئے 29 کروڑ روپے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا نے پی کی50- کیلئے 29 کروڑ روپے کے خطیر رقم کی حتمی منظوری دیدی۔ صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے والی اس رقم سے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی موجودہ عمارت کو گرا کر ازسرنو نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور ٹراما سنٹر کیلئے بالترتیب 20 کروڑ اور 9 کروڑ 50 لاکھ کی فنڈنگ کو ممکن بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان ہری پور کی جانب سے اکبر ایوب خان کی جانب سے عوامی خدمت کی سیاست کو یقینی بناتے ہوئے صحت کے شعبہ انقلابی اقدامات کے نتیجہ مین ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کیلئے 29 کروڑ کے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے،` بہت جلد اس منصوبہ کا ٹینڈر پراسیس مکمل ہونے کے بعد عمارات کو گرا کر نئی عمارت کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں 9 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے ٹراما سنٹر کا کام اعلیٰ کوالٹی مٹیریل سے شروع سے جاری ہے جسے گورنمنٹ کنٹریکٹر بابو خان ترند کی جاری ہے جسے گورنمنٹ کنٹریکٹر بابو خان ترند کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں جون کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔