Live Updates

حکمران جماعت کی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 12:46

حکمران جماعت کی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : حکمران جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ٹکٹ پر خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 56 سے منتخب ہونے والے وجیہہ الزمان خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وجیہہ الزمان خان پاکستان تحریک انصاف کا بیج لگائے اور پرچم لہرائے صوبائی اسمبلی میں داخل ہوئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ الزمان خان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں البتہ اس کا باقاعدہ اعلان کچھ دن بعد کریں گے اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات