پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں آگ لگ گئی ، گورنر پنجاب بھی موجود تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 12:44

پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں آگ لگ گئی ، گورنر پنجاب بھی موجود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آڈیٹوریم میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جاری تھی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

آڈیٹوریم میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ آگ لگتے ہی ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا ۔ آگ لگنے سے قبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ آگ بُجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے البتہ آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔