اکرم شیخ نے وزیر اعظم سے ڈانٹ سننے کے بعد مجھ پر غصہ اُتارا اور خوب کوسا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 12:34

اکرم شیخ نے وزیر اعظم سے ڈانٹ سننے کے بعد مجھ پر غصہ اُتارا اور خوب کوسا۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میری اکرم شیخ سے ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں مجھے ان کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ کوئی بہت بڑی واردات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرم شیخ کی آج کی جو گفتگو تھی وہ بد دعاﺅں تک چلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میری ذات سے بھی بڑھ گئیں، میں دعا کر سکتا ہوں کہ اللہ اکرم شیخ کو خیریت سے رکھے۔ اکرم شیخ نے مجھے بہت کوسا اور باقیوں کو بد دعائیں بھی دیں۔ عین ممکن ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے انہیں ڈانٹا ہو اور کہا ہو کہ تم کسی کام کے نہیں ہو تم یہاں سے چلے جاؤ اور اسی بات کا غصہ انہوں نے مجھ پر اُتارا ہو۔ خیال رہے کہ اکرم شیخ پانامہ کیس میں شریف خاندان کے وکیل رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعودنے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :