لندن ،ْ ہیتھرو ائیر پورٹ پر ایک بار پھر پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی لی گئی

بدھ 24 مئی 2017 12:46

لندن ،ْ ہیتھرو ائیر پورٹ پر ایک بار پھر پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی ..
․ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر گزشتہ رات ایک بار پھر پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی کسٹمز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد لاہور جانے والی پرواز کو کلیئرنس دی ،ْتاخیر کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔لندن جانے والی اسی پرواز سے گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21کلو ہیروئین برآمد کی گئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 21کلو ہیروئن بر آمدگی کے معاملے پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔