بلوچستان حکومت کا رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کااعلان

رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سستے بازار لگائے جائیں گے ،ْحکام

بدھ 24 مئی 2017 12:44

بلوچستان حکومت کا رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ..
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) بلوچستان حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کااعلان کیا ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بتایا گیاکہ حکومت رمضان المبارک میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سستے بازار لگائے جائیں گے جس میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء آٹا، چینی، خوردنی تیل، دالیں اور بیسن وغیرہ سستے داموں فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی ثناء اللہ زہری عوام کی جانب سے رمضان میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی رمضان پیکج تیار کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کر دیں گئی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پانچوں اوقات کی نماز اور تراویح کی ادائیگی کے دوران سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :