وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں مالی سال 2016-17ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کل جاری کریں گے

بدھ 24 مئی 2017 12:44

وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں مالی سال 2016-17ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کل جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار رواں مالی سال 2016-17ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کل جمعرات کو جاری کریں گے۔ جاری مالی سال کے حوالے سے اقتصادی جائزہ رپورٹ میں قومی معیشت کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے کی جانے والی معاشی منصوبہ بندیوں پربھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اقتصادی سروے میں معیشت کے تمام بڑے اہم شعبوں میں کی جانے والی مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری اور شرح ترقی کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے ۔ قومی معیشت کے اہم شعبوں میں زراعت، مینوفیکچرنگ، کان کنی، مالیات، سرمائے کی مارکیٹ، افراط زر اور اندرونی و بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور ان شعبوں کی مستقبل کی منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2016-17ء میں ملک کی مجموعی آبادی ، افرادی قوت، روزگار کی فراہمی ، غربت کی شرح میں کمی ، ٹرانسپورٹ اورمواصلات وغیرہ کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سروے میں ماحولیاتی و موسمیاتی تغیرات کے باعث پیش آنے والے مسائل اورٹیکسز کے نظام میں بہتری اور دائرہ کار میں اضافہ سمیت دیگر اہم سماجی اورمعاشی شعبوں کی حالیہ کارکردگی اورمستقبل کے اہداف کا تعین بھی کیا جائے گا جو قومی معیشت کی مطلوبہ شرح نمو کے حصول میں معاون ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :