ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئرعلی حسنین کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازاگیا

بدھ 24 مئی 2017 10:57

ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئرعلی حسنین کو قائد اعظم گولڈ ..
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئرعلی حسنین کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطا بق تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمر جنسی آفیسر انجینئرعلی حسنین کو اُن کی اعلیٰ کارگردگی کی بنیاد پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازاگیا،گولڈ میڈل ڈی جی ایگری کلچرخیبر پختون خواہ فصی الرحمان نے اپنے دست شفقت سے اُن کے گلے میں ڈالاجس پر تمام ریسکیو1122 افسران اور اہلکاروں نے اُن کومبارک باددی اورپھول پیش کیے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹرسہیل ثقلین، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب فیصل محمود ،ڈی جی ایگری کلچرسندھ اور دیگر معززین بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :