ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر تعینات ہونے والے 9ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

بدھ 24 مئی 2017 10:57

ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر تعینات ہونے والے 9ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم ..
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ لاہورکے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی ہدایات پر حالیہ ترقی پاکر ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر تعینات ہونے والے 9ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلونے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق احمد شفیع، ملک امان اللہ، محمد اعجاز رضا، سینئر سول جج (جوڈیشل )شاہد محمود،سینئر سول جج (گارڈین) قمر عباس،سول ججزمس مصباح حسین،مس ماہ پارہ صفدر،مس صباح شاہین اورمس تسمیہ اخترکونئی ہزار سی سی گاڑیوں کی چابیاں سپرد کیں۔

اس موقع پر سینئر سول جج وقار منصور،ضلعی جوڈیشری کے اعلیٰ افسران اور ضلعی بار کے سینئر ممبران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلونے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی قیادت میں جوڈیشل افسران اور ججز کو درکار مسائل اور ضروریات کو پورا کرنے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جار ہے ہیںجس کی بدولت انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی میں اضافہ ہو رہاہے۔

متعلقہ عنوان :