بجلی کی تاروں میں کرنٹ آنے سی2طالبعلم شدیدزخمی

بدھ 24 مئی 2017 10:56

بجلی کی تاروں میں کرنٹ آنے سی2طالبعلم شدیدزخمی
ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بجلی کی لٹکتی تاروں میں کرنٹ آنے سی2طالبعلم شدیدزخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گلی نمبر4محلہ کالج روڈ کے 2طالبعلم اویس اوربلال سکول سے چھٹی کرکے آرہے تھے کہ اچانک ان کے سر گلی میں لٹکتی ہوئی تاروں کو چھو گئے جس کے نتیجہ میں دونوں طالبعلم کرنٹ لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :