بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 24 مئی 2017 10:56

بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بدچلنی کی وجہ سے بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیل کے مطا بق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی کے رہائشی محمد صادق کی بیٹی ساجدہ بی بی جو کہ تین بچوں کی ماں تھی، بدچلنی کی وجہ سے اس کے خاوند نے اس کو طلاق دے دی تھی ،گزشتہ روز ساجدہ بی بی کے بھائی مشتاق احمد نے اس کو شہر جانے سے روکا تو وہ منع نہ ہوئی جس پر بھائی نے لوہے کے راڈ مار کر اپنی بہن کو شدیدزخمی کردیا جس کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے مقتولہ کے باپ محمد صادق کو مدعی بناکر بیٹے کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔