Live Updates

نیازی سروسز لمیٹد نامی کمپنی کا اثاثہ صرف ایک فلیٹ تھا،جب اس فلیٹ کو فروخت کیا گیا اس وقت میں وہاں کا رہائشی نہیں تھا، اسی لئے ٹیکس ادا نہیں کیا،جمائمہ نے بنی گالہ کی جائیداد اپنے اور بچوں کیلیے خریدی تھی ،میرے دوست راشد خان نے 5 لاکھ 62 ہزار پاونڈز جمائمہ کے نجی بینک اکاونٹ میں جمع کرا دیئے تھے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اثاثے چھپانے کے الزام کے تحت نااہلی کے حوالے سے زیرسماعت مقدمہ میں اپنا جواب جمع کرا دیا

منگل 23 مئی 2017 23:21

نیازی سروسز لمیٹد نامی کمپنی کا اثاثہ صرف ایک فلیٹ تھا،جب اس فلیٹ کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مبینہ طورپر اثاثے چھپانے کے الزام کے تحت ان کی نااہلی کے حوالے سے زیرسماعت مقدمہ میں اپنا جواب جمع کرا دیا،منگل کوعمران خان کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے جمع کردہ جواب میں بتایا گیاہے کہ نیازی سروسز لمیٹد نامی کمپنی کا اثاثہ صرف ایک فلیٹ تھا،جب اس فلیٹ کو فروخت کیا گیا اس وقت میں وہاں کا رہائشی نہیں تھا، اسی لئے ٹیکس ادا نہیں کیا، میں نے 1995ء میں جمائمہ سے شادی کی تھی جوبعد ازاں علیحدگی پرمنتج ہوئی ،جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی قانون کے مطابق میاں بیوی میں طلاق کے وقت مشترکہ اثاثے برابر تقسیم ہوتے ہیں، تاہم شرعی قانون کے تحت سابقہ شوہر سابقہ بیوی کے اثاثوں کا حق نہیں رکھتا، جس کے پیش نظرمیں نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی سے اثاثے لینے سے انکار کیا، جواب میں یہ بھی کہا گیاہے کہ جمائمہ نے بنی گالہ کی جائیداد اپنے اور بچوں کیلیے خریدی تھی ،2000 ء میں حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا نوٹس جاری کیا گیا، میں نے اپنی جائیداد پر عائد تمام ٹیکس ادا کیا ہے ،عمران خان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2002ء سے ان پر یہودی لابی کے الزامات عائد کئے جاتے رہے جس کی وجہ سے جمائمہ دونوں بچوں کو لیکر لندن واپس چلی گئی، جس کے بعد میں اپنی شادی شدہ زندگی کو بچانے کیلیے مسلسل لندن کا سفر کرتا رہا تاکہ جمائمہ کو واپس لانے کیلئے راضی کر سکوں، تاہم ایسا نہ ہوسکا ، جواب میں یہ بھی کہا گیاہے کہ میں سابقہ بیوی سے لی گئی ادھار کی رقم فلیٹ فروخت کرکے واپس کی تھی ، جو میرے دوست راشد خان نے جمائمہ کے نجی بینک اکاونٹ میں جمع کرائی تھی ، یعنی جمائمہ کو 5 لاکھ 62 ہزار پاونڈز بینک کے ذریعے منتقل کئے تھے ، جبکہ فلیٹ کی فروخت حاصل شدہ رقم میں جوبچ گیاتھا وہ پاکستان لے آیا، فلیٹ کی رقم میں سے ایک لاکھ تیس ہزار پاونڈ بچوں کی رہائشی اخراجات کے طور پر استعمال ہوئے، میں نے اکتوبر 2001 ء کے بعد نیازی سروسز لمیٹڈ سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا، کیونکہ فلیٹ کی فروخت کے بعد نیازی سروسز لمیٹڈ کا باقی رہنا بے معنی تھا، میں نے 1992 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کمنٹری ،لیکچرز اور چار کتابوں کی آمدنی سے اپنی ضروریات پوری کیں، میں بطور چیئرمین تحریک انصاف واضح کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے اکاونٹس درست ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات