یو ایس ایڈ پروگرام کے ڈپٹی مشن ڈئریکٹر ڈینسی ہربل اور پولیٹیکل اکنامک آفیسر مارکس تھومی کی کمشنر سکھر سے ملاقات

منگل 23 مئی 2017 23:16

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) یو ایس ایڈ پروگرام کے ڈپٹی مشن ڈئریکٹر ڈینسی ہربل ((Desnise Herbol اور پولیٹیکل اکنامک آفیسر مارکس تھومی (Thomi Markus) نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ سے ان کی آفس میں ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور سکھر ڈویژن میں جاری یو ایس ایڈ منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔ یو ایس ایڈ وفد نے کمشنر سکھر سے علاقے میں عوام کو ملنے والی بنیادی سہولیات ، تعلیم اور صحت سمیت معاشی حوالے سے تفصیلات معلو م کیں۔

اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے بتایا کہ یہ علاقہ کھجور ، آم ، کپاس اور دیگر زرعی کاشت میں مالا مال ہے ، یہاں پر ایگرو بیسڈ انڈسٹری کی سخت ضرورت ہے ، جبکہ نوکریاں زیادہ سے زیادہ پیدا کرنی پڑینگی تا کہ لوگوں کو روزگار دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑا مسئلا ہے ، جس کے باعث بجلی کے متبادل ذریعے سولر انرجی پر مزید توجہ دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری اور معیاری تعلیم اہم مسائل ہیں ، حکومت سندھ نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کر رہی ہے ، تا کہ بیروزگار ی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لوکل انڈسٹری کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔ کمشنر سکھرنے وفد کو بتایا کہ یہاں کے لوگ امن پسند ہیں، نیشنل ایکشن پروگرام اور ریاست دشمن عناصرکے خلاف آپریشن کے بہترنتائج حاصل ہوئے ہیں ، جس سے جرائم اور دہشتگردی پر ضابطہ آنے میں مدد ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات اور ریفارم پروگرام کے نتعجے میں شرح خواندگی بہتر ہوئی ہے ، سی پیک منصوبے میں شاہراہوں کی وجہ سے علاقے میں ترقی ہوگی اور معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے مزید کہا کہ کاروکاری کے واقعات اکثر بیشتر جہالت اور خواتین کو حقوق سے محروم رکھنے کے لیے رونما ہوتے ہیں ، مگر اب معاشرے میں بہتر تبدیلی آرہی ہے ۔ کمشنر سکھر نے صحت کے متعلق بتایا کہ ڈویژن میں پی پی ایچ آئی اچھا کام کررہی ہے ، جبکہ سکھر میں SIUT، کینسر ہسپتال اور سرجیکل ہسپتال شروع ہونے سے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔

متعلقہ عنوان :