آمرانہ ادوار میں طلباء اور لیبر یونینز پر پابندی لگائی جس کے باعث ترقی پسندانہ سوچ کا گلا گھونٹا گیا اور اس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے،طلباء تنظیموں اور لیبر و ٹریڈ یونین نے ملک میں جمہوریت کی بنیادیں مستحکم کرنے میں ہمیشہ اہم کردار اد اکیا ہے اور معاشرے میں جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کافی قربانیاں دیں ہیں

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی مزدورایکشن کمیٹی کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 23:15

آمرانہ ادوار میں طلباء  اور لیبر یونینز پر پابندی لگائی جس کے باعث ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ آمرانہ ادوار میں طلباء اور لیبر یونینز پر پابندی لگائی جس کے باعث ترقی پسندانہ سوچ کا گلا گھونٹا گیا اور اس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے،طلباء تنظیموں اور لیبر و ٹریڈ یونین نے ملک میں جمہوریت کی بنیادیں مستحکم کرنے میں ہمیشہ اہم کردار اد اکیا ہے اور معاشرے میں جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کافی قربانیاں دیں ہیں۔

وہ منگل کو مزدورایکشن کمیٹی کے عہدیداران کے وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں طلباء اور لیبر یونینز پر پابندی لگائی جس کے باعث ترقی پسندانہ سوچ کا گلا گھونٹا گیا اور اس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال بد سے بدتر اٴْس وقت ہوئی جب سرمایہ دارانہ سوچ رکھنے والے عناصر نے لیبر کلاس کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا شروع کیا اور انہیں لسانی ، مذہبی اور دیگر دوسری بنیادوں پر آپس میں تقسیم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تقسیم نے سرمایہ دار کے مفاد کا ہی تحفظ کیا۔ قبل ازیں مزدور ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو مزدور یونین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مزدور ایکشن کمیٹی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اپنے مطالبات کی فہرست سے آگاہ کیا جائے تاکہ آنے والے بجٹ میں مزدور برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوششیں کی جا سکیں۔ (رڈ)

متعلقہ عنوان :