ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیر ی نوجوان کو گاڑی کے آگے باندھ کرگھومنے پر بھارتی میجر کو فوجی اعزا سے نوازنے کی مذمت

غیر انسانی سلوک کرنے والوں کو اعزاز دینے سے کسی فوجی کو سزا کا کوئی خوف نہیں رہے گا ،بھارتی فوج ظالمانہ، توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایوارڈ دینا بھارتی فوج کی پر تشدد پالیسی کی حمایت ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل

منگل 23 مئی 2017 23:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) انسانی حقو ق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میںنوجوان کو گاڑی کے آگے باندھ کر آبادی سے گزارنے پر بھارتی میجر گوگوئی کوفوجی اعزاز سے نوازنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہغیر انسانی سلوک کرنے والوں کو اعزاز دینے سے کسی فوجی کو سزا کا کوئی خوف نہیں رہے گا ،بھارتی فوج ظالمانہ، توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل نے کہا کہ کشمیریوں سے غیر انسانی سلوک کرنے والوں کو اعزاز دینے سے کسی فوجی کو سزا کا کوئی خوف نہیں رہے گا ،بھارتی فوج ظالمانہ، توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے ۔ آکار پٹیل نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایوارڈ دینا بھارتی فوج کی پر تشدد پالیسی کی حمایت ہے،بھارتی فوج ظالمانہ، توہین آمیز سلوک اور تشدد پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے ،کشمیریوں سے غیر انسانی سلوک کرنے والوں کو اعزاز دینے سے فوج میں سزا کا کوئی خوف نہیں رہے گا ۔