امریکہ کی پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری ، ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیا

امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا، کانگریس کی منظوری کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری بھی مشروط ہے ، پاکستان کو امداد فارن ملٹری فنانسنگ کے تحت دی گئی تھی ، 2015میں ساڑھے 13ارب ڈالر کی ملٹری امداد دی گئی ، پاکستان کی امداد کم ہوگی اور امداد کو قرضوں میں تبدیل کیا جائے گا ،ڈائریکٹر وائٹ ہائو س

منگل 23 مئی 2017 23:15

امریکہ کی پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی ، ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میںپیش کردیا ،ڈائریکٹر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میںپیش کردیا ،ڈائریکٹر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا ، کانگریس کی منظوری کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری بھی مشروط ہے ،مک مولوینسی نے کہا کہ پاکستان کو امداد فارن ملٹری فنانسنگ کے تحت دی گئی تھی ، 2015میں ساڑھے 13ارب ڈالر کی ملٹری امداد دی گئی ، پاکستان کی امداد کم ہوگی اور امداد کو قرضوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔