،ثقافت ‘قومی ورثہ ‘ زبان اور ادب کو استعمال کر کے معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے، پہلی مرتبہ بچوں سے متعلق مواد نشر کرنے کے حوالے سے پی ٹی وی کا ایک چینل کا آغاز کیا جارہا ہے ،دہشتگردی کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ، پوری دنیا فلم انڈسٹری کو نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے استعمال کرتی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے اور فلم پروڈکشن اور براڈ کاسٹنگ کی قومی پالیسی مرتب کی جارہی ہے

وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا زیبسٹ یونیورسٹی میں میڈیا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب وگفتگو

منگل 23 مئی 2017 22:47

،ثقافت ‘قومی ورثہ ‘ زبان اور ادب کو استعمال کر کے معاشرے میں عدم برداشت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،ثقافت ‘قومی ورثہ ‘ زبان اور ادب کو استعمال کر کے معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے، پہلی مرتبہ بچوں سے متعلق مواد نشر کرنے کے حوالے سے پی ٹی وی کا ایک چینل کا آغاز کیا جارہا ہے ،دہشتگردی کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ، پوری دنیا فلم انڈسٹری کو نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے استعمال کرتی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے اور فلم پروڈکشن اور براڈ کاسٹنگ کی قومی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو زیبسٹ یونیورسٹی میں شعبہ میڈیا سائنسز کی جانب سے منعقدہ میڈیا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے انچارج خسرو پرویز خان ‘سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے ملک دہشتگردی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے متعلق پراجیکٹس بنانے پرنوجوان طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں‘پوری دنیا فلم انڈسٹری کو نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے ایک چینل کو بچوں کے پروگرامز کیلئے مختص کیا جا رہا ہے‘یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ 35سال میں براڈ کاسٹنگ میں بچوں کے لیے کوئی کام نہیں ہوا‘قومی سطح پر بچوں کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ورثے سے نوجوانوں کو آگاہی دی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثبت بیانیے پر بات کر رہے ہیں‘قومی تشخص کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مثبت بیانیے کے لیے صوبے وفاق کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش سے دنیا میں پاکستان کامثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا حکومتی کاوشوں میں ساتھ دے رہا ہے ۔قبل ازیں یونیورسٹی کے سٹوڈیو میں طلباء و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوہنی دھرتی اللہ رکھے کے ملی نغمے پر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے جو پرفارمنس پیش کی ہے وہ 1970ء اور 1960ء کا وقت یاد دلاتی ہے ،اس وقت کا پاکستان ہی ہماری منزل ہے ‘وہی پاکستان نئی نسل کو دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی آبادی کا 62فیصد نوجوان ہیں ‘ان نوجوانوں کو ہم نے درست سمت پر ڈالنا ہے اس کے لئے ہمیں اپنے کلچر ‘ادب ‘زبان ‘قومی ورثہ سے اپنی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی عشروں سے جاری دہشت گردی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا تھا لیکن گذشتہ ساڑھے تین ‘چار سالوں کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومتوں کی کاوشوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 70سال مکمل ہونے پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے پورا سال جشن آزاد کی تقریبات شیان شان طریقے سے منانے کی ہدایت دی تھی جس کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات نے مختلف پروگرامات شروع کر دیئے ہیں ‘70سالہ تقریبات کے لوگو کا مقابلہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے ‘آنے والے دنوں میں پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر ڈاکومنٹری ‘فلم ‘پروڈکشن ‘ شارٹ فلم ‘ٹیلی فلم ‘ موسیقی کے مقابلے ہوںگے ‘ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ان مقابلوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دے رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے میڈیا سائنسز شعبے کا شمار بہترین شعبوں میں ہوتا ہے ‘میڈیا سائنسز شعبہ ثقافت ‘قومی ورثہ ‘زبان اور ادب کا عکاس ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی سطح کا بیانیہ بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔