سندھی مزدوروں کے قتل والے واقعے پر بلوچستان کی ایجنسیز و سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں ، سینیٹر سسی پلیجو

اس معاملے پر وفاق کی خاموشی اور صوبائی حکومت کی سست روی معنی خیز ہے، سردار علی نواز زہری سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت

منگل 23 مئی 2017 22:14

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر سسء پلیجو نے کہا ہے کہ سندھی مزدوروں کے قتل والے واقع پر بلوچستان کی ایجنسیز و سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں لیکن اس پر وفاق کی خاموشی اور صوبائی حکومت کی سست روی معنی خیز ہے یہ بات انہوں نے دھابیجی میں گذشتہ دنوں قتل ہونے والے وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زھری سینیٹر نعمت اللہ زھری کے جواں سالہ بھتیجے حافظ اصغر علی زھری کے والد سردار علی نواز زھری سے تعزیت کے بعد این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر سسء پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ بلوچستان آپس میں مظبوط تعلق رکھتے ہیں اس واقعے کو لسانیت کا رنگ نہ دیا جائے اور نہ ہی پیپلزپاٹی لسانیت پر یقین رکھتی ہے اور پیپلز پارٹی ھمیشہ امن و امان اور عوام کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں بلوچستان و سندھ قوم پرست رہنماوں کا آپس میں رابطہ خوش آئیند اقدام ہے سینیٹر سسء پلیجو نے مانچسٹر میں انسانی جانوں کے ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کا احترام ضروری ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں سسء پلیجو نے کہا کہ ضلع ٹھٹہ سمیت پورا سندھ لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے اس میں عابد شیر علی رکاوٹ ہے متعدد جہگوں کی پی ایم ٹیز اتار لی گئیں ہیں سیاسی ایشو بناکر عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے انہوں نے پانی کے شدید بحران پر کہا کہ اس حوالہ سے ایری گیشن محکمہ سے بات جاری ہے ان مسائل پر وزیر بلدیات جام خان شورو سے تفصیلی بات چیت ہوء ہے جبکہ بحثیت سینیٹر اور ضلع چئیرمین ہم نے آنے والے بجڈ میں ٹھٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی بحران پر نئی اسکیمیں دیں ہیں اس پر سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں بعدازاں سسء پلیجو نے سومرو برادری کے حادثہ کی شکار فیملی سے انکے گھر جاکر تعزیت کی جبکہ گذشتہ دنوں ٹھٹہ میں قتل ہونے والے بھٹی برادری سے دکھ کا اظہار بھی کیا اس موقع پر انکے ھمراہ عثمان کنمبہار فقیر نبی بخش بلوچ اشرف سموں سکندر چانڈیو سکندر پہنور یعقوب پلیجو شاہ نواز پلیجو عمر فاروق پلیجو عیسی پلیجو میر حسن جت قاری فیاض شاہد مری و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :