وزیراعلی سندھ کی کے الیکٹرک کے اعلی وفد سے ملاقات

لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور تکنیکی و فنی خرابیوں کو جلد حل کرنے پر غور و فکر

منگل 23 مئی 2017 22:14

وزیراعلی سندھ کی کے الیکٹرک کے اعلی وفد سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے بجلی کے بحران سے نبردآزما کے حوالے سے کے۔الیکٹرک کے اعلی وفد نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین کراچی الیکٹرک وقار صدیقی، چیف ایگزیکٹو افسر طیب ترین، ڈائریکٹر امور خارجہ اسمر نعیم، چیف مارکیٹنگ فخر احمد کے علاہ مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور سیکریٹری توانائی آغا واصف سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گرمی اور شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث سندھ کے عوام شدید مشکلات میں ہیں۔ تکنیکی و فنی خرابیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اپنے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔اس موقعے پر کے الیکٹرک کے چیئرمین وقار صدیقی نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ صرف کم کی جائیگی بلکہ گرمی کے دوران لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

وزیراعلی نے کہا کہ فنی مسائل پہلے سے ٹھیک کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹاورز گرنے سے بجلی کے بار بار تعطل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ برقی آلات اور الیکٹرانکس اشیا کی خرابی اور جلنیکا سامنا بھی ہے، رواں موسم گرما میں سندھ کی عوام کو اس حوالے سے سب سے زیادہ شکایات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا جائے۔

وزیراعلی سندھ نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہر صورت لوڈشیڈنگ کم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علائقوں اور پانی کی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ بجلی کے بریک ڈائون کے باعث شہر کے لوگ نہ صرف گرمی میں تڑپتے ہیں بلکہ پانی سے بھی محروم ہوجاتیہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سارا نظام بہتر ہوجائے اس کے لیے میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ شہر قائد میں بجلی کی ہموار فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہر قائد کے بیرون اطراف کے علائقوں میں بھی مناسب طریقے سے بجلی مہیا کی جائے۔ دریں اثنا انہوں نے کراچی الیکٹرک کو یہ بھی ہدایات کی کہ کراچی کے جن دیہات کی الیکٹر فکیشن کا کام جاری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :