مختلف شعبوں کے لیجنڈز قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ،گورنر سندھ
ماضی کے عظیم لیجنڈز کی خدمات پر انھیں ہر ممکن مالی تعاون فراہم کررہے ہیں ، محمد زبیر لیجنڈ ٹرسٹ کے دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے ، سہ ماہی اجلاس میں چیئر مین کی ہدایت
منگل 23 مئی 2017 22:14
(جاری ہے)
گورنر سندھ لیجنڈ ٹرسٹ کے چیئر مین اور سربراہ بھی ہیں ، کو ٹرسٹی شوکت ترین نیلیجنڈٹرسٹ کی سرگرمیوں با الخصوص فنکاروں ، دانشوروں ، کھلاڑیوں اور صحافیوں کو دی جانے والی مالی مدد ، علاج معالجہ اور ماہانہ وظائف سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔لیجنڈ ٹرسٹ کے چیئر مین اور سرپرست محمد زبیر نے کہا کہلیجنڈ ٹرسٹ کے کام خوش آئند ہیں لیکن ادارہ کے دائرہ کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں ٹرسٹی تجاویز اور رائے دیں تاکہ ان پر عملدرآمد کرکے ادارہ کووسعت دی جا سکے اور ساتھ ساتھ ہر شعبہ کے نامور افراد کی ادارہ میں بھرپور شرکت کوبھی یقینی بنایا جائے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبہ میں صوبہ سے بے شمار فنکاروں ، دانشوروں ، کھلاڑیوں اور صحافیوں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا لیکن آج وہ مالی مسائل کا شکار ہیں ان کی ملک و قوم کے لئے بے پناہ خدمات کے عوض انھیں بھرپور طریقہ سے مالی مدد اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنالیجنڈ ٹرسٹ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکار ، کھلاڑی ، دانشور اور صحافی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں آج کی نوجوان نسل ان عظیم لیجنڈز کو اپنا آئیڈیل تصور کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کررہے ہیں ، ادارہ سے منسلک محنتی اوروژنری افراد نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ماضی کے عظیم لیجنڈز کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.