پیپلزپارٹی ملک کے معروضی حالات پر گہری نظر رکھتی ہے ، اس لیے (ن) لیگ حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹ کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے

صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑوکی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 22:09

پیپلزپارٹی ملک کے معروضی حالات پر گہری نظر رکھتی ہے ، اس لیے (ن) لیگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سنئیر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کے معروضی حالات پر گہری نظر رکھتی ہے ،اسی لئیے (ن) لیگ حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹ کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ،ماضی میں سندھ کو اشاروں پر چالایا جاتا تھا اور لاشیں دی جاتی تھیں،لیکن اب عوام مخالفین اور آمروں کا ساتھ دینے والوں کا پول کھل چکا ہے،وہ منگل کو بلاول ہاؤس کے قریب واقع میڈیا سیل میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے منیارٹی ونگ کے عہدیداران وکارکنان کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،منیارٹی ونگ کے رہنماء مشتاق مٹو اور دیگر بھی موجود تھے،مسلم لیگ(ن) سمیت مسلم لیگ (ق)،اے این پی ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایف آئی اے کے زریعے لوگوں کو گرفتار کرانے کے لئے چھاپے لگوا رہی ہے اور سوشل میڈیا کی آواز کو دبانے کے لئے سازش کی جارہی ہے،مرکزی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ضیاء الحق آمر کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،(ن)کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کانام اس وقت دنیا میں بدنام ہوا ہے ،ملک کی ناکام خارجہ پالیسی اور ناکام وزیراعظم کی وجہ سے اس وقت پاکستان آئیسولیشن کا شکار ہے ،بیرون ممالک میں اب وزیراعظم کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اس کی ذمہ داری وزیراعظم نوازشریف پر عائد ہوتی ہے،نوازشریف پر دھبہ لگ چکا ہے اس لئے اب کوئی پاکستان کو خاطر میں نہیں لاتا ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی حامی ہے اور کسی طالع آزما کو نہیں آنے دے گی،انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے جج نا بھیج کر دشمن ملک کی مدد کی ہے ،انہوں نے کہا کہ نواشریف کی ناکامیوں کی بدولت بین الاقوامی طور پر ملک کے وقار پر سوالیہ نشان لگ چک ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے سے مایوس ہیں ،کیونکہ عدالتی فیصلے سے قبل جے آئی ٹی بنانی چاہئیے تھی ،عدالت کو بھی کھلا فیصلہ دینا چاہئیے تھا ،تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہوتا،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم داغ دار ہوچکے ہیں ،اس لئیے ان کے استعفے تک ہماری تحریک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ پیپلزپارٹی نوازشریف پر ہاتھ رکھ رہی ہے ،ہم ایک ایسے شخص کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں جو جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی پالیسوں کا حامی ہو ،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مرکزی حکومت صوبوں کو نیا قومی مالیاتی کمیشن نہیں دینا چاہتی اور دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود (ن) کی حکومت این ایف سی ایوارڈہیلے بہانے تلاش کررہے ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مخالفت میں پہلے بھی پچاس اتھاد بن چکے ہیں،لیکن ہم باور کرانا چاہتے ہیں کہ جو لوگ اتحاد بنا رہے ہیں وہ تتر بتر ہوجائیں گے ،پیپلزپارٹی مخالف اتحاد فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف ضیاء الحق کا چمچہ ہے اور وہ اسی کا جاں نشین بننا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا گیم خود خراب کیا ہے اور اب انہوں یونین کونسل کی ایک نشست بھی نہیں مل سکتی ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز مار کھاتے رہے اور عمران خان بنی گالہ میں پش آپ لگاتے رہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ سے لیاقت جتوئی مبارک ہو وہ مسترد سیاست داں ہیں جسے کوئی لینے کو تیار نہیں تھا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چی راحیل شریف کو 40 ملکوں کی فوج کا سربراہ بننے سے قبل خود سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئیے تھا۔