وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبہ (کے فور)کی زمینوں کی قیمت کی مد میں مزید 5 ارب روپے کی سمری پر دستخط کر دیئے

منگل 23 مئی 2017 22:09

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبہ (کے فور)کی زمینوں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کو فراہمی آب کے عظیم تر منصوبہ (کے فور) کی زمینوں کی قیمت کی مد میں مزید 5 ارب روپے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں،رواں مالی سال کے لئے حکومت سندھ نے (کے فور)پروجیکٹ کے لئے 6 ارب روپے مختص کئے تھے،فور کی تکمیل کے لئے سندھ گورنمنٹ کامالی تعاون مثالی ہے، فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت بالخصوص وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو ہر سطح پر تعاو ن کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار (کے فور)پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے پروجیکٹ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس کے شرکاء کو مشاورتی کمیٹی کے بریگیڈیئر رضوان اللہ سعید نے ایک سو بیس کلو میٹر سائٹ پر جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس مو قع پر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (کے فور) کے فیلڈ انجینئرز سید طاہر علی،راشد الامین ،شاہ رخ حسین،معین احمد،تحسین شیخ ،نعیم غوری اور دیگر موجود تھے،K-4 پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ کے فور منصوبہ کراچی کیلئے آبرسانی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے، پروجیکٹ کی تمام چین Chainages پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے ، کے فورکا عملہ،فیلڈ انجینئرز ایف ڈبلیو او کے ساتھ محنت اور لگن سے شب و روز تعمیری کام میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

عظیم تر منصوبہ آب رسانی K-IV منصوبے کی تکمیل سے شہر میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی ، صنعتی و تجارتی اقتصادی اور معاشی ضروریات کو ممکن بنایا جا سکے گا جبکہ شہر کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرنے میں مدد ملے گی ، کراچی شہر ملک کا اقتصادی مرکز ہے ،کینال ، کنڈیوٹ ،پائپ لائن ،رائزنگ مین،مائلڈاسٹیل سائفنس کی تعمیر سمیت منصوبہ کادیگر تعمیری کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :