نواب ثناء اللہ خان زہری سے و زیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں لوگوں کی بڑتعدادکی علی اصغر زہری کی وفات اظہار تعزیت

منگل 23 مئی 2017 22:02

نواب ثناء اللہ خان زہری سے و زیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں لوگوں کی بڑتعدادکی ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے بھتیجے علی اصغر زہری کی وفات پر تعزیت ، ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سے منگل کے روز اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والوں میں اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی، اپوزیشن لیڈر مونالا عبدالواسع، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، رحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سردار محمد اسلم بزنجو، نواب محمد خان شاہوانی، محمد خان لہڑی، شیخ جعفر خان مندوخیل،حاجی غلام دستگیر بادینی، میر مجیب الرحمان محمد حسنی، سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، میر ہمایوں مری، اراکین اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، حاجی اسلام بلوچ، طاہر محمود، پرنس علی احمد بلوچ، حاجی میر اکبر آسکانی، چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق، چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن جسٹس (ر) مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی، صوبائی سیکریٹریز، آئی جی پولیس احسن محبوب، وکلاء برادری، صحافی برداری، اقلیتی برادری، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی ، قبائلی و سماجی رہنما و کارکنان شامل ہیں۔